Urdu News 1

سمندری طوفان: ’سندھ کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کا انخلا ہو گا‘

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سمندری طوفان ’بائپرجوائے‘ کے حوالے سے اگلے چند دن بہت اہم ہیں اور مختلف ساحلی علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کا انخلا کیا جائے گا۔
پیر کو کراچی میں پریس بریفنگ میں سندھ کے وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ کراچی شہر سے 100 فیصد بل بورڈز ہٹا دیے جائیں جن کے تیز ہواؤں کے باعث گرنے کے خدشات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’شہر کے ساحلی علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی کی 70 عمارتوں کو خطرے کی زد میں قرار دے کر شہریوں کو منتقل کیا جائے گا۔ ضلع سجاول سے 60 ہزار شہریوں کا انخلا کرنا ہے۔‘
وزیراعلٰی کو دی گئی بریفنگ میں حکام نے بتایا کہ سمندری طوفان ساحلی علاقوں سے 15 جون کو ٹکرائے گا اور 17 جون کو اس کے اثرات کم ہو جائیں گے۔
وزیراعلٰی سندھ نے ٹھٹھہ اور ملحقہ ساحلی علاقوں کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی جائزہ لیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ کلاؤڈ برسٹ جیسی صورتحال ہوگی۔ اور کراچی میں آدھے گھنٹے کے دوران 60 ملی میٹر بارش برس سکتی ہے۔‘
قبل ازیں پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ بحیرۂ عرب میں آنے والا انتہائی شدید سائیکلون طوفان ’بائپر جوائے‘ گزشتہ 12 گھنٹے سے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان کراچی سے لگ بھگ 760 کلومیٹر جبکہ ٹھٹھہ سے 740 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ 
طوفان کے دوران ہوائیں 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس کے نتیجے میں سمندری لہریں 35 سے 40 فٹ تک اوپر اٹھ رہی ہیں۔

Related Articles

June 8, 2023

Hello world!

June 16, 2023

American English News 1

June 12, 2023

Urdu News 3

Post a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *